قائمہ کمیٹی دفاع کا آج اجلاس میں ایل او سی ، وزیرستان اور سیاچن کے مجوزہ دورے کی تفصیلات طے کی جائیں گی ،

سیکرٹری دفاع انتظامات کے سلسلے میں کمیٹی کو آگاہ کریں گے

اتوار 14 مئی 2017 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع( آج) پیرکو کمیٹی اراکین کے ایل او سی ، وزیرستان ایجنسی اور سیاچن کے مجوزہ دورے کی تفصیلات طے کی جائیں گی ، سیکرٹری دفاع انتظامات کے سلسلے میں کمیٹی کو آگاہ کریں گے قائمہ کمیٹی نے اپنے گزشتہ اجلاس میں سیکرٹری دفاع کو دورے کے سلسلے میں اعلی عسکری سے رابطہ کی ہدایت کی تھی ۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شیخ روحیل اصغر کی صدارت میں پارلیمنٹ لاجز اولڈ پپس کے کمیٹی روم میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز ترمیمی بل کا جائزہ لیاجائے گا ۔ ترامیم پر مشاورت کیلئے ہائر ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے اجلاس کی کاروائی کے دوران جنوبی وشمالی وزیرستان ایجنسی سیاچن اور ایل او سی کے دورے کو حتمی شکل دی جائیگی ۔ کمیٹی اراکین ان سرحدی علاقوں میں پاک فوج کے جوانون سے اظہار یکجہتی کیلئے دورہ کرنا چاہتے ہیں ۔ کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی وشمالی وزیرستان میںپاک فوج کی طرف سے صحت ، تعلیم اور مواصلات کے جدید منصوبوں کا بھی دورہ کیا جائے گا ۔(اع)

متعلقہ عنوان :