سرحدوں کا دفاع ہر قیمت پر کریں گے، کوئی مذہب بے گناہوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا ‘ دہشت گردی کے واقعات سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش ہیں ‘ ورکنگ بائونڈری پر حالات کشیدہ ہیں ‘ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

اتوار 14 مئی 2017 16:50

سرحدوں کا دفاع ہر قیمت پر کریں گے، کوئی مذہب بے گناہوں کا خون بہانے ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2017ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے گوادر میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی مذہب بے گناہوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا ‘ دہشت گردی کے واقعات سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش ہیں ‘ ورکنگ بائونڈری پر حالات کشیدہ ہیں ‘ سرحدوں کا دفاع ہر قیمت پر کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ گوادر میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب بے گناہوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا۔ دہشت گردی کے واقعات سی پی کو ناکام بنانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم اور سیاسی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ ورکنگ بائونڈری پر حالات کشیدہ ہیں سرحدوں کا دفاع ہر قیمت پر کریں گے۔