مارچ 2017ئ کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 56 فیصد اضافہ

اتوار 14 مئی 2017 18:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2017ء) مارچ 2017ئ کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمادات میں 56فیصد کااضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ 2016-17ئ کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں مجموعی طورپر 5.82 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 4.3ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مارچ 2016ئ کے مقابلہ میں مارچ 2017ئ کے دوران شعبہ کی برآمدات میں 56فیصد کے قریب اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مالی سال 2005-06 ئ کے دوران مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی ) میں خدمات کے شعبہ کا حصہ 56فیصد تھا جو مالی سال 2014-15ئ میں 57.7فیصد تک بڑھ گیا۔

متعلقہ عنوان :