پی پی پی پی کے مخلص ورکر ہی تنظیم سازی میں اہم کردار اد ا کر سکتے ہیں جس کے لئے آپ کو اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا ہو گا،قمر زمان کائرہ

اتوار 14 مئی 2017 18:22

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2017ء) پی پی پی پی کے مخلص ورکر ہی تنظیم سازی میں اہم کردار اد ا کر سکتے ہیں جس کے لئے آپ کو اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ نے ضلع جہلم کے پارٹی کے سابق عہدیداران جن میں ،مرزا عبدالغفار،رخسانہ کوثر،شوکت علی،حافظ سرفراز احمد،ملک اسد اعوان،شاہجان ،ملک فیروز خان سے ملاقات میں کیا ۔

(جاری ہے)

قمر زمان کائرہ نے سابق ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری محمداشتیاق پال کو پارٹی کے سینئرز ورکر سے مشاورتی اجلاس کرنے کی ہدایت کی اور اس کے بعد اگلے اجلاس میں خود شرکت کرنے کا عندیہ دیا،انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال کرنے کیلئے تجاویز لی جائیں،اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے ان کو ضلع اور تحصیل و سٹی کی سطح پر ذمہ داریاں دی جا سکیں۔تاکہ ضلع جہلم کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور کی طرح منی لاڑکانہ بنایا جا سکی

متعلقہ عنوان :