وسیم اکرم اور شعیب اختر رمضان ٹرانسمیشن میں ایک نئے روپ میں نظر آئیں گے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 مئی 2017 18:24

وسیم اکرم اور شعیب اختر رمضان ٹرانسمیشن میں ایک نئے روپ میں نظر آئیں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مئی ۔2017ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور دنیا کے تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب اختر اپنے کرکٹ کیریئر میں دنیا کے بہترین بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے کے بعد اب ایک نئے سٹائل میں اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کریں گے ۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ اور شعیب اختر پنجاب کے دیہاتوں کا روایتی کرتہ اور دھوتی پہنے نظر آرہے ہیں اور اس کے نیچے لکھے پیغام میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ”شعیب اختر کے ساتھ جلد ہی کچھ نیااور دلچسپ لیکر آرہا ہوں“۔ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹ سٹارز نے یہ بہروپ رمضان ٹرانسمیشن کے لیے اپنایا ہے اور شائقین کرکٹ کو ان کا پروگرام دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے ۔

متعلقہ عنوان :