مستونگ واقعہ ،ْ مزدوروں کا خون اور ورکنگ بائونڈری پر کشیدگی بھارت کی پاکستان کو غیر مستحکم کر نے کی سازش ہے ،ْ وزیر دفاع

بھارتی سازش کا مقابلہ کریں گے اور ملکی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیاجائے گا ،ْخواجہ محمد آصف کا بیان

اتوار 14 مئی 2017 20:00

مستونگ واقعہ ،ْ مزدوروں کا خون اور ورکنگ بائونڈری پر کشیدگی بھارت کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2017ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مستونگ کا واقعہ، گوادر میں مزدوروں کا خون اور ورکنگ بائونڈری پرکشیدگی یہ تمام واقعات بھارت کی جانب سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں خواجہ اصف نے کہا کہ ورکنگ بائونڈری پر ٹینشن ہے ،ْبھارتی سازش کا مقابلہ کریں گے اور ملکی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ واقعات میں افغان سر زمین اور افغان حکومتی عناصر بھی استعمال ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :