Live Updates

سیالکوٹ, پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی کوششیں بار اور ثابت نہ ہوئی

اتوار 14 مئی 2017 20:11

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی کوششیں بار اور ثابت نہ ہوئی۔ این جی او سے اپنی سماجی خدمات کا آغاز کرنے والے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حلقہ این ای111سے پہلی بار انتخاب جنرل ریٹائرپرویز مشرف کی کنگ پارٹی یعنی مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے لڑا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پہلی بار خواتین کی سپیشل سیٹ سے منتخب ہو کر پارلیمانی سیکرٹری بنی جبکہ ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی حکومت کا سورج غروب ہونے سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرمین پرسن مرحومہ بینظیر بھٹو سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب این ای111سے انتخاب لڑا اور جیت کر انہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے وفاقی وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا۔ اب وہ پاکستان پیپلزپارٹی کی آئندہ انتخابات میں کمزرو پوزیشن دیکھ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہی ہیں تاکہ دوبارہ وفاقی وزیر اطلاعا ت کا قلمدان حاصل کیا جاسکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات