Live Updates

تحریک انصاف نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی لیکن میں نے قبول نہیں کیونکہ اپنے حلقہ کے ووٹروں اور ساتھیوں کے مشورہ کے بغیر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کروں گی

پیپلزپارٹی کی مر کزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مشاورتی اجلاس سے خطاب

اتوار 14 مئی 2017 20:30

تحریک انصاف نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی لیکن میں نے قبول نہیں کیونکہ ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2017ء) پا کستان پیپلزپارٹی کی مر کزی رہنما وسابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی لیکن میں نے قبول نہیں کیونکہ وہ اپنے حلقہ کے ووٹروں اور ساتھیوں کے مشورہ کے بغیر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کریں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوبے چک میں معززین علاقہ ، ووٹروں اور پارٹی کارکنوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ شہید بی نظیر بھٹو مجھے پیپلزپارٹی میں لے کر آئیں تھیںاور پیپلزپارٹی نے بہت زیادہ عزت دی لیکن جب ان کاحلقہ مسائل کا شکار تھاتو پارٹی قا ئدین اسلام آبا دمیں بیٹھ کر مسلم لیگ (ن) کے راہنمائوں کے ساتھ کھانے کھارہے تھے جس پر انہوں نے اپنے تحفظات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا اقتدار میں آنا بین الاقوامی ایجنڈا تھا لیکن نواز شریف حکومت ناکام ہے، نواز شریف نے دشمنوں سے نہیں لڑنا لیکن وطن کا دفاع کرنے والے بہادر پاک فوج کو بدنام کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ این اے 111 کے علاقوں میں 35 بیت المال سکول حکومت نے بند کردئیے جبکہ کو بے چک میں عوام کی سہو لت کیلئے قائم پا سپو رٹ اور نا درا آفس چھین کر عوام سے زیا دتی کی ہے اور بل لینے کے باوجود گیس لوگوں کو نہیں دی جارہی جوکہ ظلم وزیادتی ہے لیکن وہ حلقہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کے مسائل کو حل کروانے کیلئے دن رات جدوجہد جاری رہے گی۔

انہو ں نے مز ید کہا کہ میرے حلقہ کے عوام چاہتے ہیں کہ میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو جا ئوں اور جتنی بار میڈیا و سوشل میڈیا میں خبریں گردش کر چکی ہیںمیں انکی تردید کر کر کے تھک چکی ہوں انہوں نے کہا کے پی ٹی آئی کے قا ئدین سے مشاورت بھی ہوئی ہے اور ملاقات بھی تاہم شمولیت کا ختمی فیصلہ ابھی نہیں کیا انہوں نے کہا کے اس سلسلہ میں وہ حلقہ کی عوام سے مشاورت جا ری رکھے گیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات