عوامی شکایات کے پیش نظر چیئرمین بلدیہ شیخ نواز اکرم نے این او سی جاری کرنے کی فیس مخصوص کر دی

اتوار 14 مئی 2017 20:50

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2017ء) : عوامی شکایات کے پیش نظر چیئرمین بلدیہ شیخ نواز اکرم نے این او سی جاری کرنے کی فیس مخصوص کر دی ہے۔انہوں نے زائد پیسے وصول کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔جھنگ کا محکمہ بلدیہ این او سی کے لیے اضافی رقوم عائد کرنے والے افراد کے خلاف ایکشن میں آگیا۔ چیئرمین بلدیہ شیخ نواز اکرم نے عوامی شکایات کے پیش نظر این او سی جاری کرنے کے لیے فیس مخصوص کر دی ہے جس کے تحت این او سی حاصل کرنے کے خواہش مند افراد پانچ سو روپے ادا کر کے این او سی حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ترجمان محکمہ بلدیہ کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کے میٹر اور دیگر معاملات میں این او سی حاصل کرنے شہریوں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چئیرمین بلدیہ کی ہدایات پر فیسوں کو طے کیا گیا ہے اور اس پر سختی سے عمل درآمد بھی کروایا جائے گا۔ ترجمان بلدیہ ملک نسیم کا کہنا تھا کہ شہریوں سے عملے کا کوئی بھی فرد اگر مقررہ فیسوں سے زائد وصول کرتا ہے تو اس کی اطلاع دیں اور کسی بھی شکایات کی صورت میں زائد وصولی کرنے والے کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جبکہ ایک ہی دن میں این او سی جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :