ڈاکٹر محمد فاروق ستار کا رئیس ِالاحرار مولانا حسرت موہانی کی 66 ویں برسی کے موقع پر انکی خدمات پر زبردست خراج عقیدت

اتوار 14 مئی 2017 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے رئیس ِالاحرار مولانا حسرت موہانی کی 66 ویں برسی کے موقع پر انکی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آزادی کیلئے جو خدمات سرانجام دیں وہ تاریخ میں سنہرے حروف میں درج ہے، ان کی پوری زندگی تحریک الاحرار کے تحت جدوجہد کرنے میں گزری۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مولانا حسرت موہانی نے برصغیر کے عوام کو بالعموم اور مسلمانوں میں بالخصوص آزادی کا جذبہ اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا، تحریک پاکستان میں بھی ان کا کردار مثالی رہا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مولانا حسرت موہانی ایک شاعر، ایک رہنما اور ایک مدبر کی حیثیت سے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور جب جب حریت کیلئے جدوجہد کی جائیگی تو انکا کردار سب کیلئے مشعل راہ رہے گا۔

متعلقہ عنوان :