سپورٹس ڈیسک*

پنجاب آئوٹ کلاس، پونے آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچ گیا جے دیو انڈکٹ کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا، فائنل میں پونے کا مقابلہ ممبئی سے ہوگا

اتوار 14 مئی 2017 21:21

پونے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2017ء) انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں رائزنگ پونے سپر جائنٹس نے کنگز الیون پنجاب کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔پونے میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا اور پہلی ہی گیند پر مارٹن گپٹل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پہلی ہی گیند پر وکٹ گرنے کے بعد پونے کی ٹیم سنبھل نہ سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔پونے کی ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ اکشر پٹیل 22 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے، وردھیمان ساہا 13 جبکہ شان مارش اور سواپنل سنگھ نے 10، 10 رنز بنائے۔دووں ٹیموں کیلئے سیمی فائنل کی حیثیت رکھنے والے اس میچ میں پنجاب کی پوری ٹیم 73 رنز پر ڈھیر ہو کر میچ سے باہر ہو گئی۔

(جاری ہے)

پونے کی جانب سے شردل ٹھاکر تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ جے دیو انڈکٹ، ڈینیئل کرسچن اور ایڈم زامپا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ایک معمولی ہدف کے تعاقب میں پونے کے اوپنرز نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 41 رنز کے ساتھ میچ کی سب سے بڑی شراکت قائم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت کیلئے پلیٹ فارم فراہم کیا۔راہل ٹری پاتھی 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے لیکن پونے نے باآسانی 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے فتح یقینی بنا لی۔اس میچ میں نو وکٹ سے فتح کی بدولت پونے کی ٹیم نے فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ ممبئی سے ہو گا۔جے دیو انڈکٹ کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :