سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی قطر ی وزیراعظم ووزیرِداخلہ عبداللہ بن خلیفہ الثانی سے ملاقات، رحمان ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری و بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیا

اتوار 14 مئی 2017 23:20

سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی قطر ی وزیراعظم ووزیرِداخلہ عبداللہ ..
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2017ء) سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی قطر وزیراعظم ووزیرِداخلہ عبداللہ بن خلیفہ الثانی سے ملاقات، رحمان ملک نے قطر وزیراعظم عبداللہ بن خلیفہ کو سابق صدر آصف علی زرداری و بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے قطر وزیراعظم اوروزیرِداخلہ عبداللہ بن خلیفہ الثانی سے ملاقات۔

ملاقات میں پاک قطر تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔ سینیٹر رحمان ملک نے قطر وزیراعظم عبداللہ بن خلیفہ کو سابق صدر آصف علی زرداری و بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عبداللہ بن خلیفہ نے سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کے دہشت گردی کیخلاف بہادرانہ اقدامات کی تعریف کی،دونوں رہنماؤں نے ماضی میں دہشتگردی کیخلاف کوششوں میں اکٹھا اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے قطر کے وزیراعظم کو وسطی و جنوبی ایشیا کو دھشتگردی کے درپیش خطرات پر بریفنگ دی۔رحمان ملک نے قطر کے وزیراعظم کو بتایا کہ دہشت گردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان کے ہیں،دوحہ فورمدہشت گردی کیخلاف کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے قطر کا امن کیلئے کوششیں گرانقدر و قابل تعریف ہیں جنکا تسلسل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم سب ملکر امن کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں