پی ایس پی کو ریڈزون میں داخل ہونے سے روکا گیا تھا، شہلا رضا

ہم نے صرف واٹر کینن استعمال کیا، پنجاب حکومت نے ماڈل ٹاؤن میں جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی

پیر 15 مئی 2017 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضانے کہا کہ پی ایس پی کو ریڈزون میں داخل ہونے سے روکا گیا تھا، انھیں سمجھایا تھا کہ ریڈزون میں داخل نہ ہوں۔میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی اسیپکر کا کہنا تھا کہ ہم نیصرف واٹر کینن استعمال کیا، پنجاب حکومت نے ماڈل ٹاؤن میں جو کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے شرکا پر پہلے پانی اور پھر آنسو گیس برسائی، یہ طریقہ تو نارمل ہے۔شہلا رضا کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت بلدیاتی حکومتوں کو تمام اختیارات حاصل ہیں، مصطفیٰ کمال کراچی کی نمائندگی نہیں کرتے، کراچی کی ترقی سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی۔سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ میئر کراچی کو ان کے اپنے ہی لوگ کام کرنے نہیں دے رہے۔#