راسٹن چیز نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں کیریئر کی تیسری سنچری بنائی

پیر 15 مئی 2017 11:02

ڈومینیکا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز راسٹن چیز نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری سکور کی، انہون نے ناقابل شکست 101 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے، گزشتہ روز میچ کے پانچویں اور آخری روز راسٹن چیز نے انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بائولرز کا سامنا کیا اور وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس بھی کھیلے، انہوں نے ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 101 رنز بنائے، یہ انکے کیریئر کی تیسری سنچری تھی۔

(جاری ہے)

انکو اس شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :