اردن اور مصر کا مسئلہ فلسطین کے جامع اور منصفانہ حل پر زور

پیر 15 مئی 2017 11:32

اردن اور مصر کا مسئلہ فلسطین کے جامع اور منصفانہ حل پر زور
مسقط۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) اردن، فلسطین اور مصر نے مسئلہ فلسطین کے جامع اور منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر تنازع فلسطین کے حل کے لیے عرب ممالک کا تیار کردہ روڈ میپ اہم قرار دیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او)کے سیکرٹری، اردن اور مصر کے وزراء خارجہ کے ایک مشترکہ اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیا گیا۔

عمان میں ہونے والے اس اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک تنازع فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ فلسطینی صدر محمود عباس کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے بعد عرب ممالک یہ واضح کررہے ہیں کہ خطے میں دیر پا قیام امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ اس وقت مشرق وسطیٰ کا خطہ کئی بڑے بحرانوں کا شکار ہے۔ دہشت گردی، داعش، عراق، شام، لیبیا اور یمن کے مسائل بھی فوری حل طلب ہیں۔ ایسے میں مسئلہ فلسطین کے جامع اور منصفانہ حل کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔اردن، مصر اور فلسطینی قیادت کی طرف سے مشترکہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آئندہ جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کا دورہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :