سلمان اور کترینہ یورپ میں ایک ساتھ شوٹنگ میں مصروف

شوٹنگ کے دوران سلمان خان انتہائی دلجمعی جبکہ کترینہ انتہائی سنجیدگی سے کام کررہی ہیں فلم’’ٹائیگرٹو‘‘ کی شوٹنگ رواں برس اسٹارٹ کی گئی‘ سال کے آخر تک ریلیز کی جائے گی

پیر 15 مئی 2017 11:49

سلمان اور کترینہ یورپ میں ایک ساتھ شوٹنگ میں مصروف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر مداحوں کو متاثر کرنے کے لیے اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ کے لیے یورپ میں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ جوڑا دبنگ خان اور کترینہ کیف ایک تھا ٹائیگر کے دوسرے حصے ٹائیگر زندہ ہے فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس ضمن میں فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے دونوں اداکاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

(جاری ہے)

علی عباس ظفر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں لکھا ہے کہ شوٹنگ کے دوران سلمان خان انتہائی دلجمعی جبکہ کترینہ انتہائی سنجیدگی سے کام کررہی ہیں۔قبل ازیں فلم ڈائریکٹر نے دو ماہ قبل سلمان اور کترینہ کی آسٹریلیا میں ہونے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں دونوں اداکار انتہائی رومانوی انداز میں دکھائی دے رہے تھے۔ٹائیگر زندہ ہے فلم کی شوٹنگ رواں برس اسٹارٹ کی گئی ہے جبکہ اس سال کے آخر تک اس فلم کو ریلیز کیے جانے کا امکان بھی ہے۔یاد رہے سلمان خان اور کترینہ کے درمیان معاشقے کی خبریں زیر گردش تھیں تاہم دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے سے دوری اختیار کر کے ان خبروں کو غلط قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :