ارباز خان نے سابقہ اہلیہ ملائکہ کو ان کی سوچ سے زیادہ نواز دیا

ارباز خان ملائکہ اروڑہ کو نان نفقہ کی مد میں 15 کروڑ روپے دینے پر آمادہ ملائکہ نے طلاق کے لیے 10 کروڑ دینے اور بیٹے کی کفالت کامطالبہ کیا تھا

پیر 15 مئی 2017 11:49

ارباز خان نے سابقہ اہلیہ ملائکہ کو ان کی سوچ سے زیادہ نواز دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑہ کو نان نفقہ کی مد میں 15 کروڑ روپے دینے پر آمادہ ہو گئے۔بالی ووڈ ہدایتکارو اداکار ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ نے 18 سالہ بندھن کے بعد گزشتہ سال باقاعدہ طلاق کے لیے باندرہ کی فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور ملائکہ نے طلاق کے لیے 10 کروڑ روپے اور بیٹے کی کفالت کا مطالبہ کیا تھا جب کہ 2 روز قبل ہی دونوں اسٹارز میں باقاعدہ طلاق ہو گئی ہے لیکن اب طلاق کے بعد نان نفقہ کی مد میں آئٹم گرل کو ان کی سوچ سے زیادہ نواز دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار اربازخان نے ملائکہ اروڑہ کو طلاق کے بعد نان نفقہ کی مد میں 15 کروڑ روپے دینے کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے اور ساتھ ہی بیٹے کو ممبئی کے پوش علاقے میں گھر بھی تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار کی جانب سے عدالت کو بھی نان نفقہ کی مد میں بھاری رقم دینے سے متعلق آگاہ کردیا گیا تھا جس کے بعد دونوں اسٹارز کی باقاعدہ طلاق ممکن ہو سکی تاہم اب تک طلاق کے لیے ہونے والے معاہدے کی تصدیق دونوں فریقین کی جانب سے نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ ارباز کان اور ملائکہ اروڑہ نے 1998 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک 14 سال کا بیٹا بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :