فلم "نوانٹری "کے سیکوئل کے لئے سلمان خان سے جلد رابطہ کریں گے ، بونی کپور

پیر 15 مئی 2017 12:56

فلم "نوانٹری "کے سیکوئل کے لئے سلمان خان سے جلد رابطہ کریں گے ، بونی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) بالی وڈ فلمساز بونی کپور نے کہا ہے کہ وہ 2015 ء میں بننے والی فلم "نوانٹری "کے سیکوئل پر جلد کام شروع کریں گے اور فلم میں سلمان خان کے کردار کے لئے جلد ان سے رابطہ کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ فلم کا سکرپٹ تقریباً تیار ہے اورامید ہے سلمان خان اس پراجیکٹ کے لئے ہاں کہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے سیکوئل کے حوالے سے کام کرنے کا فیصلہ سلمان کا ہو گا اور ہم ان کے فیصلے کا احترام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اداکار انیل کپور اور فردین خان کو فلم کے سیکوئل میں کاسٹ کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے فلم میں ریتھک روشن کو مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کرنے کا حوالے سے کہا کہ یہ فیصلہ سلمان خان سے ملنے کے بعد کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :