لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم کمیشن پیر سے سماعت کرئے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 مئی 2017 12:51

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم کمیشن پیر سے سماعت کرئے گا
 کوئٹہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مئی۔2017ء) حکومت پاکستان کا لاپتہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں قائم کمیشن آئندہ پیر سے کوئٹہ میں سماعت کرئے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ قبائلی امور بلوچستان کےایک اعلامیہ کے مطابق کمیشن سماعت کاآغاز22 مئی سےکوئٹہ میں سول سیکریٹریٹ میں قائم سکندر جمالی آڈیٹوریم میں ہوگا، کمیشن کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر 26مئی تک جاری رہے گی۔اعلامیہ کے مطابق کمیشن مجموعی طور پر56لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرےگا۔محکمہ داخلہ قبائلی امور بلوچستان کا کہنا ہے کہ لاپتہ افرادکے کیسز کا تعلق کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، خضدار اور لسبیلہ، قلات، چاغی، مستونگ، تمبو نصیرآباد، نوشکی،کیچ، آواران اورکچھی سے ہے۔

متعلقہ عنوان :