آئی پی ایل کوالیفائر ون، ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹ کے مابین میچ منگل کو کھیلا جائے گا

پیر 15 مئی 2017 13:12

آئی پی ایل کوالیفائر ون، ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹ کے ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) انڈین پریمیئر لیگ میں منگل کو کوالیفائر ون میں ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹ کی ٹیمیں وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔ ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹ نے ایونٹ میں بالترتیب 18 اور 20 پوائنٹس حاصل کئے۔

(جاری ہے)

اس میچ میں جو بھی ٹیم جیتے گی وہ لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلمنیٹر کی فاتح ٹیم سے مدمقابل ہوگی، اس میں جو بھی جیتے گی وہ فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔

ایلمنیٹر میں سن رائزرز حیدر آباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مابین میچ پرسوں بدھ کو ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر ٹو 19 مئی جبکہ فائنل 21 مئی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :