شکریہ مصباح ،ْیونس ! ٹوئیٹر پر پیغامات کی بھرمار

پیر 15 مئی 2017 13:24

شکریہ مصباح ،ْیونس ! ٹوئیٹر پر پیغامات کی بھرمار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ہر کوئی قومی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے میں مصروف رہا۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 101 رنز سے شکست دیکر ویسٹ انڈین سرزمین پر پہلی مرتبہ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان بھی ان مداحوں میں سے ایک تھے جنہوں ٹیسٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ویسٹ انڈیز میں تاریخی فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارک ہو۔آل راؤنڈر بلاول بھٹی نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔احمد شہزاد نے لکھا کہ ہماری ٹیم نے کر دکھایا ،ْویسٹ انڈیز کے خلاف جیتی گئی پہلی ٹیسٹ سیریز۔

(جاری ہے)

سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنی ٹویٹ میں یونس خان اور مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ شاباش لڑکو! پاکستان کے لیے یہ ٹیسٹ سیریز ایک تاریخی فتح ہے ،ْیہ جیت پاکستان کے نام، ویسٹ انڈیز نے بھی بہترین مقابلہ کیا۔خیال رہے کہ ویسٹ انڈین سرزمین پر پہلی مرتبہ سیریز جیتنے کے ساتھ اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے یونس خان اور کپتان مصباح الحق بھی یادگار انداز میں رخصت ہوئے۔

مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ خان نے بھی اس موقع پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور انہیں اپنا ’چمپئن‘ کہا۔مداحوں نے ThankYouYounis# کے ہیش ٹیگ کے ساتھ یونس خان کو بھی خراج تحسین پیش کی۔اس کے ساتھ ساتھ ThankYouMisbah# بھی ٹوئٹر ٹرینڈ کا حصہ بنا جس کے ساتھ لوگوں نے پاکستانی ٹیم کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان کو خراج تحسین پیش کیا۔پاکستان سٴْپر لیگ کی چمپئن ٹیم پشاور زلمی نے اپنی ٹوئیٹ میں مصباح کی ریٹائرمنٹ کو ایک عہد کا اختتام لکھا۔سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے ویڈیو پیغام کے ذریعے یونس خان اور مصباح الحق کے کیریئر پر بات کی۔شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں نئی نسل کو مشورہ دیا کہ وہ ان لیجنڈز کے تجربے سے سیکھیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔