Live Updates

سابق کپتان عمران خان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

پاکستان کیلئے عظیم کامیابیوں پر مصباح اور یونس کو بھی مبارکباد ، ایسی کامیابیاں اور اعزاز کے ساتھ رخصتی بہت ہی کم کھلاڑیوں کے حصے میں آتی ہیں،سابق کپتان کا ٹوئٹر پیغام

پیر 15 مئی 2017 13:40

سابق کپتان عمران خان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح پر سابق کپتان عمران خان نے بھی ٹیم کو مبارک باد دی۔ آخری ٹیسٹ کھیلنے والے مصباح الحق اور یونس خان کو کامیابیوں پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں لکھا کہ ٹیم پاکستان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح مبارک ہو۔

ایک اور ٹویٹ میں سابق کپتان نے اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے کپتان مصباح الحق اور مرد بحران یونس خان کو بھی کامیابیوں پرمبارک باد دی۔عمران خان نے لکھا کہ پاکستان کیلئے عظیم کامیابیوں پر مصباح اور یونس کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کامیابیاں اور اعزاز کے ساتھ رخصتی بہت ہی کم کھلاڑیوں کے حصے میں آتی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات