اطالوی ساحلی محافظوں نے 484 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا

پیر 15 مئی 2017 13:53

اطالوی ساحلی محافظوں نے 484 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا
روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) اٹلی کے ساحلی محافظوں نے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے والے 484 تارکینِ وطن کو ڈوبنے سے بچالیا ہے جبکہ 7 افراد کی لاشیں سمندر سے نکالی جاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

اٹلی کے کوسٹ گارڈز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ساحلی محافظوں نے اطالوی سمندری حدود میں اطالوی بحریہ، دو نجی بحری جہازوں اور ایک امدادی گروپ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ربر کی چار کشتیوں پر سوار 484 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا ہے جبکہ 7 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

ساحلی محافظوں کے مطابق بنگلہ دیش اور مختلف افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن نے سمندری راستے سے یورپ پہنچا نے کے لئے لیبیا میں انسانی اسمگلروں کو بھاری رقوم ادا کی تھیں ۔عالمی تنظیم برائے تارکینِ وطن کے مطابق اس سال پہلے چار مہینوں میں 45 ہزار سے زائد افراد شمالی افریقہ سے کشتیوں کے ذریعے اٹلی پہنچ چکے ہیں۔اس تعداد میں 2016 ء کی اسی مدت کے مقابلے میں40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔یورپ پہنچنے کی کوششوں میں اس سال اب تک 1200 سے زیادہ افریقی باشندے ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :