لاپتہ افراد کی بازیابی ،ْکمیشن آئندہ پیر سے سماعت کریگا

پیر 15 مئی 2017 13:55

لاپتہ افراد کی بازیابی ،ْکمیشن آئندہ پیر سے سماعت کریگا
اسلام آبا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) حکومت پاکستان کا لاپتہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں قائم کمیشن آئندہ پیر سے کوئٹہ میں سماعت کریگا۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ قبائلی امور بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق کمیشن سماعت کاآغاز22 مئی سے کوئٹہ میں سول سیکرٹریٹ میں قائم سکندر جمالی آڈیٹوریم میں ہوگا ،ْکمیشن کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر 26مئی تک جاری رہے گی۔اعلامیہ کے مطابق کمیشن مجموعی طور پر56لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کریگا۔محکمہ داخلہ قبائلی امور بلوچستان کے مطابق لاپتہ افرادکے کیسز کا تعلق کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، خضدار اور لسبیلہ ،ْقلات ،ْچاغی ،ْ مستونگ ،ْتمبو نصیرآباد ،ْنوشکی ،ْکیچ ،ْ آواران اورکچھی سے ہے۔

متعلقہ عنوان :