مسلم لیگ (ق) کے کارکن کے قتل کے مقدمے کو راولپنڈی کی عدالت سے منتقل کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

پیر 15 مئی 2017 15:10

مسلم لیگ (ق) کے کارکن کے قتل کے مقدمے کو راولپنڈی کی عدالت سے منتقل کرنے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) مسلم لیگ (ق) کے کارکن کے قتل مقدمے کو راولپنڈی کی عدالت سے منتقل کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ق) کے رہنما راجہ بشارت نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم اخلاص نے بلدیاتی الیکشن میں میرے بھانجے کو قتل کردیا تھا اور مقدمہ کا ٹرائل انسداد دہشت گردی کی خصوصی روالپنڈی میں زیر سماعت ہے درخواست گزار راجہ بشارت کے مطابق انہیں روالپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے انصاف کی توقع نہیں اس لیے اس مقدمے کو راولپنڈی سے منتقل کر دیا جائے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سیدمنصور علی شاہ درخواست گزارراجہ بشارت کی درخواست پر23 مئی کو سماعت کریں گے۔