اٹلی، بحیرہ روم میں 484 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا، 7 افراد کی لاشیں برآمد

پیر 15 مئی 2017 15:15

اٹلی، بحیرہ روم میں 484 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا، 7 افراد کی ..
ْروم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) اطالوی ساحلی محافظوں نیبحیرہ روم میں 484 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا جبکہ یورپ جانے کی کوشش میں ہلاک ہونیوالے 7 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی ساحلی محافظوں نے بتایا ہے کہ بچائو سے وابستہ عملے نے ہفتے کو بحیرہ روم میں کشتیوں پر سوار 484 تارکین وطن کو بچا لیا ہے، جب کہ سات افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں، جو یورپ جانے کی کوشش کرتے ہوئے ہلاک ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

تارکین وطن سے متعلق بین الاقوامی تنظیم کے مطابق، اِس سال شمالی افریقہ سے کشتیوں کے ذریعے 45000 سے زائد افراد اٹلی پہنچے ہیں، جو 2016 میں اسی مدت کے دوران 40 فیصد سے زیادہ کا اضافہ بتایا جاتا ہے، جب کہ راستے میں 1222 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ایک بیان میں ساحلی محافظوں نے بتاہا ہے کہ اٹلی کے کوسٹ گارڈ اور بحریہ، ایک امدادی گروپ اور دو نجی جہازوں نے ربڑ کی چار کشتیوں پر سوار تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔کوسٹ گارڈ نے مزید تفصیل بیان نہیں کی۔سمندر کے راستے اٹلی جانے والے اِن تارکین وطن کا تعلق سحرائے افریقہ اور بنگلہ دیش سے تھا، جو لیبیا میں متحرک اسمگلروں کو رقوم ادا کرکے سفر کی کوشش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :