چین کا 2018 میں درآمدات کے حوالے سے بین الاقوامی نمائش کے انعقاد کا اعلان

�ال میںبیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک سی20 کھرب امریکی ڈالرز کی مصنوعات درآمد کی جائیگی ،متعلقہ ممالک اور علاقوں کے ساتھ آزاداقتصادی و تجارتی صنعتی پارکس کی تعمیر کی جائے گی،30 سے زائد ممالک کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گی,چینی وزیر تجارت چونگ شان

پیر 15 مئی 2017 16:17

چین کا 2018 میں  درآمدات کے حوالے سے بین الاقوامی نمائش کے انعقاد  کا اعلان
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) چین نے 2018 میں درآمدات کے حوالے سے بین الاقوامی نمائش کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میںبیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ملکوں اور علاقوں سے بیس کھرب امریکی ڈالرز کی مصنوعات درآمد کی جائیگی ،متعلقہ ممالک اور علاقوں کے ساتھ آزاداقتصادی و تجارتی صنعتی پارکس کی تعمیر کی جائے گی،تیس سے زائد ممالک کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کے دوران "تجارتی رابطوں کے فروغ " کے عنوان سے ایک اعلی سطح کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے تحت تجارتی روابط کے فروغ اور تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران چینی وزیر تجارت چونگ شان نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت تجارت کو فروغ دینے کے لیے چین نے پانچ اقدامات کا تعین کیا ہے جس کے مطابق چین آنے والے پانچ برسوں میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ملکوں سے بیس کھرب امریکی ڈالرز کی مصنوعات درآمد کرے گا، دو ہزار اٹھارہ میں درآمدات کے حوالے سے بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا،متعلقہ ممالک اور علاقوں کے ساتھ آزاد تجارتی ذونز کی تعمیر کی جائے گی،تیس سے زیادہ ملکوں کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے،اقتصادی و تجارتی صنعتی پارکس کی مشترکہ تعمیر کی جائے گی اور چین دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں معاونت فراہم کرئے گا۔

متعلقہ عنوان :