پاک سرزمین پارٹی کا ریڈ زون میں دھرنا دینا مناسب نہیں تھا۔نثارکھوڑو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 مئی 2017 16:09

پاک سرزمین پارٹی کا ریڈ زون میں دھرنا دینا مناسب نہیں تھا۔نثارکھوڑو
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مئی۔2017ء) ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی دونوں نے پاک سرزمین پارٹی کی گزشتہ روز کی ریلی کو تنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کی ریلی کے حوالے سے سندھ میں سیاسی مخالفین یک زبان ہو گئے۔ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن نے ریلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملین آج بھی 6 صفر کا ہے۔

لوگوں نے شاید 2 صفر کو ملین سمجھ لیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں سے کسی کو نہیں روکا لیکن پاک سرزمین پارٹی کا ریڈ زون میں دھرنا دینا مناسب بات نہیں تھی۔انہوں نے کہا یہ الگ بات ہے کہ 10 لاکھ لوگ تھے یا نہیں، حکومت نے اپنی رٹ قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک سرزمین پارٹی کی ریلی کے دوران پولیس نے مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال کیا اور شیلنگ کی۔ پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال اور دیگر رہنماوں کو گرفتار بھی کیا گیا تاہم بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔