مولانا فضل الرحمان سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ملاقات

مستونگ دھماکے کی مذمت اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی

پیر 15 مئی 2017 17:03

مولانا فضل الرحمان سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ملاقات کی جس میں مستونگ دھماکے کی مذمت اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مولانا فضل الرحمان سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ملاقات کی جس میں مستونگ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی خیریت دریافت کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم افتخار محمد چوہدری کے شکر گزار ہے وہ یہاں آئے اور ہمارے زخموں پر مرحم رکھا اللہ تعالی ان کو اس کا اجر عظیم عطا فرماہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں پاکستان کو مستحکم اور امن کا گہوارہ دیکھنا چاہتے ہیں اور دشمن کو اپنے عزاہم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے اس قسم کے واقعات سے ھمارا مشن تبدیل نہیں ہوسکتا انہوں نے مزید کہا کہ وطن اور امن کے لیے جدوجہد جاری رہے گی اور ہم اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوںگے جبکہ اس موقع پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور دہشتگردی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کرینگے حکومت دہشتگردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرئے انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی رپورٹ پر عمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

بولان میں ایف سی اہلکاروں پر حملہ ہوا انہون نے مزید کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری کو نئی زندگی ملی ہے اس لیے اب وقت آگیا ہے مولانا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا