وزیراعلیٰ ہاؤس احتجاج کیس ،عدالت کا فاروق ستار ،خوش بخت شجاعت اور دیگر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

پیر 15 مئی 2017 17:12

وزیراعلیٰ ہاؤس احتجاج کیس ،عدالت کا فاروق ستار ،خوش بخت شجاعت اور دیگر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) کراچی مقامی عدالت نے وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر پانی کی بندش کیخلاف احتجاج کے مقدمہ میں مفرور ایم کیو ایم رہنماوں فاروق ستار،خوش بخت شجاعت ودیگر کے ایک بار پھر ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کوکراچی کی مقامی عدالت میں وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر پانی کی بندش کے خلاف احتجاج سے متعلق دائر مقدمہ کی سماعت ہوئی. عدالت میں مقدمہ میں نامزد ایم کیو ایم کے رہنما ساتھی اسحاق اور محفوظ یار خان پیش ہوئے،عدالت نے ایک بار پھر مقدمہ کی پیروی کے لئے پیش نہ ہونے پر ایم کیو ایم کے رہنماوں فاروق ستار،خوش بخت شجاعت، اسلم آفریدی و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائی.واضح رہے کہ گذشتہ سال ایم کیو ایم کی جانب سے پانی کی بندش کیخلاف وزیر اعلی ہاوس کے باہر احتجاج کیا گیا تھا جس پر ایم کیو ایم رہنماوں اور کارکنان کیخلاف لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،مقدمہ میں میئر کراچی وسیم اختر اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کو استثنی حاصل ہے جبکہ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار،خوش بخت شجاعت اور دیگر کو مسلسل غیر حاضری کی بناپر مقدمہ میں مفرور قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :