کالا باغ ڈیم بنائے بغیر پاکستان کی معیشت کی بہتری اور تعمیر و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، رانا اخلاق احمد

کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے کنونشن اور توانائی کانفرنس کا انعقاد بھی عمل میں لایا جائے،سابق چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن

پیر 15 مئی 2017 18:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) سابق چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن رانا اخلاق احمد نے کہاہے کہ کالا باغ ڈیم بنائے بغیر پاکستان کی معیشت کی بہتری اور تعمیر و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، کاٹن پاور لومز سیکٹر ملکی سطح پر 40 فیصد روزگار اور 60 فیصد برآمدات میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے کنونشن اور توانائی کانفرنس کا انعقاد بھی عمل میں لایا جائے کیونکہ اس بحران کی وجہ سے دیگر صنعتوں کے ساتھ ساتھ کاٹن پاور لومز کو بھی شدید دبائو کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

چنانچہ حکومت اس سیکٹر کے مسائل کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل کرے۔ بجلی کے بلوں کا 80فیصد پنجاب ادا کرتا ہے اس کے باوجود پنجاب بھر کو غیر منصفانہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے امن و امان کی خراب صورتحال اور توانائی کے بحران کی وجہ سے معاشی گروتھ اور سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے جبکہ بڑے ڈیموں کی تعمیر کے بغیر توانائی کے بحران کا حل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی اور صنعتی مسائل کی بنیادی وجہ گیس و بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخ، ان کی شدید قلت اور امن و امان کی خراب صورتحال ہے جن پر ہنگامی بنیادوں پر قابو پایا جانا چاہئے۔ `

متعلقہ عنوان :