Live Updates

عمران خان اور نواز شریف کا شو ختم ہوگیا ہے،جوش سے نہیں ،ہوش سے پارٹی چلے گئی ،آصف زرداری

چاہتا ہوں غریب اور کسان کا بیٹا میرا وزیر ہو،فاٹا کے صوبے میں ضم ہونے سے اسے گورنر اور صدر کی غلامی سے نجات ملے گئی،الیکشن میں اس بار میں بلاول اور آصفہ میدان میں ہونگے،سابق صدر کاقبائلی جرگہ سے خطاب

پیر 15 مئی 2017 18:20

عمران خان اور نواز شریف کا شو ختم ہوگیا ہے،جوش سے نہیں ،ہوش سے پارٹی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ عمران خان اور نواز شریف کا شو ختم ہوگیا ہے، جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے پارٹی چلے گئی ، میں چاہتا ہوں کہ غریب اور کسان کا بیٹا میرا وزیر ہو،فاٹا کے صوبے میں ضم ہونے سے اسے گورنر اور صدر کی غلامی سے نجات ملے ،میاں صاحب نے اگر فاٹا کو صوبے میں ضم نہ کیا تو وعدہ کرتا ہوں میں فاٹا کو صوبے میں ضم کرونگا۔

پشاورمیں قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے پارٹی چلے گئی ۔ ہم نے فاٹا کیلئے جو کیا وہ آپ کے سامنے سے ہے ،، میں چاہتا ہوں کہ غریب اور کسان بیٹا میرا وزیر ہو ، بینظیر کارڈ سے اب بھی لوگ فائدہ اٹھارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ فاٹا کا انضمام دس سال بعد ہونا چاہے لیکن میں کہتا ہوں کہ فاٹا کا آج صوبے میں انضمام نہ ہوا تو کب ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے اگر فاٹا کو صوبے میں ضم نہ کیا تو وعدہ کرتا ہوں کہ میں فاٹا کو صوبے میں ضم کرونگا۔انہوں نے کہا کہ میں کارکنوں کی وجہ سے دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیںڈالتا ہوں ۔میں فاٹا کا ضرور دورہ کرونگا ، فاٹا میں جلد پارٹی کا سیکرٹیریٹ بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اس بار میں بلاول اور آصفہ میدان میں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سی پیک پختونخوا اور بلوچستان کیلئے بنایا تھا اسلام آباد کیلئے نہیں ،انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا بھی سی پیک میں کمیشن خوری پر شور مچارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ کپتان ڈرائنگ رومز سے جلسیاں کرتا ہے ، اگر عوام کی خدمات کرنی ہے تو جیل سے کوئی نہیں ڈرتا، عمران خان اور نواز شریف کا شو ختم ہوگیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات