وزیر اعظم کا حالیہ دورہ چین کے دوران چاروں وزرائے اعلی کو اپنے ساتھ لے جانا قومی یکجہتی کی اعلی مثال ہے، چوہدری افتخار احمد وارثی

پیر 15 مئی 2017 19:16

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران چاروں وزرائے اعلی کو اپنے ساتھ لے جانے قومی یکجہتی کی ایک اعلیٰ مثال ہے جس کے دوران بھاشا ڈیم کی تعمیر سمیت دونوں برادر ممالک کے درمیان اربوں ڈالر کے جو معاہدے ہو رہے ہیں وہ ایک روشن اور تابناک پاکستان کی نوید ہیں ۔

پاکستان کے عوام اپنی آنکھوں سے تبدیلی دیکھ رہے ہیں اور تبدیلی کا محض نعرہ لگانے والوں کے کام بھی دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کا حامل ایسا پراجیکٹ ہے جس سے ہمارے دشمن نا خوش ہیں اور وہ تخریب کاری کے ذریعے اس کو ناکام بنانے کی کبھی کامیاب نہ ہونے والی کاوشیں کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کی وارداتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو بیک وقت کئی قسم کے چیلجنوں کاسامنا ہے مگر اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہمارا سفر تعمیر و ترقی کی جانب رواں ہے ․ افتخار احمد وارثی نے بھاشا ڈیم سمیت چین کے ساتھ ہونے والے نئے معاہدوں پر ن لیگ کی اعلی قیادت اور پوری قوم کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :