کرک انڈس ہائی وے پر جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر ابراہیم کی گاڑی کو حادثہ

muhammad ali محمد علی پیر 15 مئی 2017 19:24

کرک انڈس ہائی وے پر جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر ابراہیم کی گاڑی ..
کرک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مئی2017ء) کرک انڈس ہائی وے پر جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر ابراہیم کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر کرک میں انڈس ہائی وے پر جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر ابراہیم حادثے کا شکار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ابراہیم کی گاڑی کو راولپنڈی سے بنوں جانے والی بس نے ٹکر مار کر شدید نقصان پہنچایا۔ تاہم  حادثے میں پروفیسر ابراہیم خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔