سیاسی سرگرمیوں سے کسی نے کسی کو نہیں روکا، پی ایس پی کو ریڈ زون میں آنے کو منع کیا تھا لیکن وہ نہ مانے ، حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا ہوتی ہے،نثار کھوڑو

پیر 15 مئی 2017 21:18

سہون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں سے کسی نے کسی کو نہیں روکا، پی ایس پی کو ریڈ زون میں آنے کو منع کیا تھا لیکن وہ نہ مانے ، حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

نثارکھوڑو نے سہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے 765ویں عرس کے موقع پر مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی نے ریڈ زون میں آکر وزیراعلیٰ ہائوس پردھرنا دینے کی ضد کی تھی۔نثار کھوڑو نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کو بتادیاگیاتھا کہ یہ مناسب بات نہیں، ریڈ زون کی طرف نہ آئیں،جلسہ کسی پارک یا میدان میں کرلیں، جب ریڈ زون میں آنے کی ضد جاری رکھی گئی تو حکومت نے اپنی رٹ قائم کی۔#