موٹروے پولیس کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے مختلف زونز کے افسران اور ملازمین میں انعامات تقسیم

پیر 15 مئی 2017 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر اسلام آبادمیںآج مختلف زونز میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران اور ملازمین میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کرنیکی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے ہیڈ کواٹرزون کے SPO کامران لطیف ، SPO محمود علی کھوکھر،SPOطاہر عزیز ، SPOکرامت علی عثمانی، POپرویز اختر،APO محمد امیر،JPOالیاس بیگ،JPOاطہر رمضان،JPOابرار احمد،ہیلپر مسرت نواز، ہیلپر محمد شفیق، کار پنٹر محبت خان، باربر عبد القدیر ، باربر محمد عارف اورموٹروے زون کے SPOثاقب وحید، لیڈ ی SPOشاہدہ یاسمین، APOرفیع اللہ ، فوٹو گرافر ارمان علی جبکہ N-5 نارتھ زون کے SPOاسد الرحمن ، SPOیونس نواز ،SPOآفتاب اسلم، POعمران نوید اور، فوٹو گرافر آصف شاہ کو بہترین کار کر دگی کا مظاہر ہ کرنے پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر کریںکیونکہ ایمانداری اور حسن اخلاق ہی موٹروے پولیس کی اصل پہچان ہے ۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے افسران اور ملازمین کی کارکردگی کو سراہا اور بھر پور حوصلہ افزائی کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی بہترین کارکر د گی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس ادارے کا نام مزید روشن کریں ۔

متعلقہ عنوان :