ماروی میمن نے ٹھٹھہ میں سروے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

ٹھٹھہ اور سجاول میں52 فیصد گھرانوں کا سروے مکمل

پیر 15 مئی 2017 23:48

ماروی میمن نے ٹھٹھہ میں سروے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے گزشتہ روز ٹھٹھہ میں AASAکنسلٹنگ کی سروے ٹیموں سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ماروی میمن کو قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (NSER)اپڈیٹ کیلئے بی آئی ایس پی کے موجودہ سروے کی کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا۔ AASAکنسلٹنگ بی آئی ایس پی کی شراکتی فرم ہے جو ٹھٹھہ۔

سجاول، جیکب آباد، سکھر، کیچ، نصیر آباد اور قلعہ سیف اللہ کے پائلٹ اضلاع میں سروے کررہی ہے۔ایم این اے ایاز شاہ شیرازی، ریاض شاہ شیرازی اور ڈی جی بی آئی ایس پی سندھ نعیم انور نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ NSERاپڈیٹ کیلئے کیا جانے والا سروے بہترین اور مثالی ہے کیونکہ ڈیٹا ٹیکنالوجی پر مبنی جدید ٹیبلٹس کے ذریعے اکھٹا کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کارکردگی اور سروے کے معیار کوبی آئی ایس پی ایم آئی ایس (مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم) کے تیار کردہ Visual Monitoring Coverage Assurance (VMCA) نظام کے تحت یقینی بنایا جاتا ہے جو یونیورسل کوریج اور سروے ٹیموں کی کارکردگی کی نگرانی کرتا ہے۔ اس ہائی ٹیک سروے کی غیر سیاسی بنیادوں پر تکمیل سے ، وزیر اعظم نواز شریف کی زیر قیادت موجودہ حکومت نہ صرف ملک کے غریب افراد کو قابل قدر خدمات فراہم کرے گی بلکہ دنیا کو ایک ماڈل فراہم کرے گی۔

چیئرپرسن نے ٹھٹھہ اور سجاول میں 52 فیصد کام مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیااور سروے ٹیموں کو ضلعے کی 100%کوریج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سروے کے ذریعے اکھٹا کیا جانے والا ڈیٹا ترقیاتی منصوبہ بندی کیلئے اہم ہے، اس لئے ڈیٹا کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ڈیٹا اکھٹا کرنا شمار کنندگان اور سپروائزز کیلئے ایک مقدس ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کومکمل عزم کیساتھ پورا کرنا چاہیئے۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے ٹھٹھہ اور سجاول میںڈیٹا اکھٹا کرنے والے 274شمار کنندگان میں سے 25شمار کنندگان میں ان کی بہترین کارکردگی اور معیاری نتائج فراہم کرنے پر سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔اعلی کارکردگی پیش کرنے والوں کو سراہتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پاکستا ن فی الوقت عالمی سطح پر پانچویں نمبر پر ہے لیکن جدید ٹیکنالوجی کیساتھ عملے کا عزم اور محنت اسے پہلے نمبر پر لے جائے گی۔

ڈائریکٹر AASAجناب ریاض حسین نے چیئرپرسن کو موجودہ سروے کی کارکردگے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 270000 گھرانوں کے متوقع کیس لوڈ میں سے 141163 گھرانوں کا سروے مکمل کیا جاچکا ہے جو متوقع کیس لوڈ کا 52% ہے۔ملاقات کے دوران، شمار کنندگان کو در پیش مسائل کے حوالے سے بھی چیئرپرسن کو آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شمارکنندگا ن کو پیش آنے والے مسائل کو حل کریں تاکہ وہ ڈیٹا اکھٹا کرنے کی اپنی ذمہ داری پر مکمل توجہ دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :