پیانگ یانگ کا میزائل تجر بہ، امریکہ اورجاپان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

میزائل تجربہ خطرناک ،تا ہم شمالی کوریاکو دھمکایانہیں جاناچاہئے،پیوٹن کا انتباہ

پیر 15 مئی 2017 23:31

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) امریکہ اورجاپان نے پیانگ یانگ کی طرف سے اس کے تازہ ترین میزائل تجربے کے بعدشمالی کوریاپراقوام متحدہ سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس بلانے کامطالبہ کیا،یہ بات سفارتکاروں نے کہی۔یوروگوائے جوکونسل کی صدارت کاموجودہ صدرملک ہے کے اقوام متحدہ میں مشن کے مطابق ملاقات اصولی طورپرمنگل کی دوپہرکیلئے شیڈول ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

شمالی کوریانے اتوارکے روزبیلسٹک میزائل کاتجربہ کیاہے ،جسے جنوبی کوریاکے نئے صدرمون جائی ان کیلئے ایک چینلج کے طورپردیکھاجارہاہے ۔لبرل رہنماکہہ چکے ہیں کہ وہ شمال کے ساتھ کشیدگی کم کرناچاہتے ہیں۔ دوسری جانب روسی صدرولادی میرپیوٹن نے پیرکے روزکہاہے کہ شمالی کوریاکاتازہ ترین میزائل تجربہ خطرناک تھا،تاہم انہیں خبردارکیاکہ پیانگ یانگ کودھمکایاجارہاہے اورعلاقائی کشیدگی کے پرامن حل کامطالبہ کیاہے ۔ پیوٹن نے بیجنگ میں عالمی فورم کے بعدصحافیوں کوبتایاکہ ہم جوہری طاقتوں کے کلب میں اضافے کے واضح طورپرخلاف ہیں اورمزیدکہاکہ تاہم شمالی کوریاکو دھمکایانہیں جاناچاہئے ۔

متعلقہ عنوان :