سینٹ اجلاس ، ایس ای سی پی کے متعارف کردہ، کمپنیز بل 2017 کی متفقہ منظوری

پیر 15 مئی 2017 23:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) سینٹ آف پاکستان نے پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں، سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے متعارف کردہ، کمپنیز بل 2017 کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔ قومی اسمبلی نے 6فروری 2017 کو اس بل کی منظوری دی تھی اور اسے 17فروری کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے جائزہ کے لئے بھجوا دیا گیا۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے اپریل اور مئی میں ہونے والے اجلاسوں میں اس مسودہ قانون کی ایک ایک شق کا جائزہ لیا جبکہ کمیٹی نے اس بل پر مشاورت کے لئے کراچی میں عوامی سماعت بھی منعقد کی۔ ایس ای سی پی کے چئیرمین اپنی ٹیم کے ساتھ سینٹ کی کمیٹی کے اجلاسوں اور عوامی سماعت میں شریک ہوئے۔ کمیٹی نے 4مئی کو کمپنیز بل کے مسودہ کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایوان بالا کے 11 مئی سے شروع ہونے والے اجلاس میں پیش کی جیسے سینٹ نے اپنے پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں منظور کر لیا۔

ایس ای سی پی نے اس مسودہ قانون میں تمام شراکت داروں، پیشہ ور اداروں مثلاً اکاؤنٹنگ باڈیز، کاروباری ایسوسی ایشن کے نمائندوں، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور تمام دیگر شراکت داروں سے تفصیلی مشاورت کی اور اہم تجاویز کو مسودہ قانون کا حصہ بنایا گیا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے تجویز کی گئی اہم ترامیم کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے کے بیش تر اقدامات، چھوٹے کاروباری اداروں کے لئے بیشتر انضاطی شرائط سے چھوٹ، کمپنیوں کے حقیقی مالکان سے متعلقہ شقوں میں ہم آہنگی، کمپنی کی رجسٹریشن کے لئے صرف ایک صفحہ پر مشتمل میمورنڈم آف ایسو سی ایشن کی منظوری اور تمام کمپنیوں کو تمام قانون کاروبار کرنے کی اجازت، کارپوریٹ گورننس کو مزید بہتر کرنے سے متعلق اقدامات، کمپنیوں کی مینجمنٹ میں عورتوں کی نمائندگی کو بڑھانے، نجی کمپنیوں میں معذروں کی ملازمت کا کوٹہ مختص کرنے، شفافیت پیدا کرنے اور سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ سے متعلق اقدامات شامل کئے گئے۔

سینٹ کے اجلاس کے دوران، وفاقی وزیر برائے قانون زاہد حامد اور سینٹر اعظم سواتی نے سینٹر سلیم مانڈوی والا اور کمیٹی کے ممبران کی کوششوں کو سراہا اور ایس ای سی پی کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔شیزاد

متعلقہ عنوان :