قومی کرکٹ ٹیم کے ماضی کے نامور کرکٹرز وسیم اکرم ،شعیب اخترنئے روپے میں سامنے آنے والے ہیں

9 کی فلم ’’مولا جٹ ‘‘کے کردار مولا جٹ اور نوری نت کے روپ میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

پیر 15 مئی 2017 23:44

قومی کرکٹ ٹیم کے ماضی کے نامور کرکٹرز وسیم اکرم ،شعیب اخترنئے روپے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ماضی کے نامور کرکٹرز وسیم اکرم اور شعیب اختر نئے روپے میں سامنے آنے والے ہیں ،1979 کی فلم ’’مولا جٹ ‘‘کے کردار مولا جٹ اور نوری نت کے روپ میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں نے یہ روپ کسی نئی فلم یا ڈرامے کے لیے نہیں بلکہ رمضان میں نشر ہونے والے ایک انٹرٹینمنٹ پروگرام کے لیے اپنایا ہے اور دونوں کی ایک ساتھ گیم شو کی میزبانی کی خبر کی تصدیق بھی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رمضان ٹرانسمیشن کے لیے کیے جانے والے گیم شو میں یہ دونوں مولا جٹ اور نوری نت کا روپ اپنائیں گے۔شعیب اختر اور وسیم اکرم دونوں نے ان کرداروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر بھی کیں۔تاہم وسیم اکرم کی اہلیہ نے ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں وہ وسیم اکرم کے نئے روپ سے متاثر نظر نہیں آئیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا جب آپ کچن میں کھانا بنا رہی ہوں اور شوہر نوری نت کے کردار میں جلوہ گر ہوجائیں۔شو کے پرومو کو دیکھ کر اس بات کا بھی اندازہ ہوا کہ ان دونوں کے ساتھ شو پر کئی اور نامور شخصیات بھی موجود ہوں گی جن میں بشری انصاری، نعمان اعجاز وغیرہ شامل ہیں۔