دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں،دوحہ فورم دہشتگردی کیخلاف کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، قطر کی دنیا میں امن کیلئے کوششیں گرانقدر اور قابل تعریف ہیں ،ان کا تسلسل ضروری ہے،وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم سب ملکر امن کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک کی دوحہ میں قطری وزیراعظم عبداللہ بن نصر سے ملاقات میں گفتگو

پیر 15 مئی 2017 21:28

دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں،دوحہ فورم دہشتگردی ..
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں،دوحہ فورم دہشتگردی کیخلاف کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، قطر کی دنیا میں امن کیلئے کوششیں گرانقدر اور قابل تعریف ہیں ،جنکا تسلسل ضروری ہے،وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم سب ملکر امن کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

وہ پیر کو دوحہ میں قطری وزیراعظم عبداللہ بن نصر سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں پاک قطر تعلقات پر گفتگو کی۔ سینیٹر رحمان ملک نے قطر کے وزیراعظم عبداللہ بن نصر کو سابق صدر آصف علی زرداری و بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ وزیراعظم عبداللہ بن نصر نے سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کے دہشتگردی کیخلاف بہادرانہ اقدامات کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے ماضی میں دہشتگردی کیخلاف کوششوں میں اکٹھا اہم کردار ادا کیا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے قطر کے وزیراعظم کو وسطی و جنوبی ایشیا کو دہشتگردی کے درپیش خطرات پر بریفنگ دی۔سینیٹر رحمان ملک نے قطر کے وزیراعظم کو بتایا کہ د ہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ فورم دہشتگردی کیخلاف کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، قطر کا امن کیلئے کوششیں گرانقدر و قابل تعریف ہیں جنکا تسلسل ضروری ہے، وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم سب ملکر امن کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔(ار)