ڈان لیکس نے اداروں میں ہلچل مچا دی ہے، شیخ رشید

سو سوا سو دن میں’’ ن‘‘ اور قانون میں سے ایک کا جنازہ ضرور نکلے گا، میڈیاسے گفتگو

پیر 15 مئی 2017 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈان لیکس نے اداروں میں ہلچل مچا دی ہے، سو سوا سو دن میں’’ ن‘‘ اور قانون میں سے ایک کا جنازہ ضرور نکلے گا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز قومی اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سو سوا سو دن میں ن اور قانون میں سے ایک کا جنازہ ضرور نکلے گا، ڈان لیکس معاملے نے اداروں میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو ضرور اپنے انجام کو پہنچے گا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :