سمیع الحق کو آئندہ 5 سال کے لئے جماعت کا امیر منتخب کر لیا گیا

پیر 15 مئی 2017 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ سمیع الحق کو آئندہ 5 سال کے لئے جماعت کا امیر منتخب کر لیا گیا، ان کا بطور امیر انتخاب جے یو آئی (س) کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں عمل میں آیا، اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے پارٹی کے عہدوں کو 3 سال مکمل ہونے پر ختم کر دیا ہے، جن پر آئندہ 2 ماہ میں دوبارہ انتخاب ہو گا اور خالی پارٹی عہدوں پر تعیناتی کے عمل کو مکمل کر لیا جائے گا۔ (علی)

متعلقہ عنوان :