سینٹ ا جلاس، مستونگ اور گوادر میں معصوم اور بے گناہ افراد کی شہادت پر اظہار تعزیت ، مذمتی قرار داد منظور

بے گناہ افراد کی مشاورت پر ایوان بالا سخت سوگوار ہے، آرمی چیف نے بھی اس واقعہ کی مذمت اور متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کیا ہے،رضا ربانی

پیر 15 مئی 2017 23:20

سینٹ ا جلاس، مستونگ اور گوادر میں معصوم اور بے گناہ افراد کی شہادت پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ مستونگ اور گوادر میں بے گناہ افراد کی مشاورت پر ایوان بالا سخت سوگوار ہے، چیف آٰ آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی اس واقعہ کی مذمت اور متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کی ہے۔ ایوان بالا نے معصوم اور بے گناہ افراد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مذمتی قرار داد منظور کرلی ہے۔

پیر کے روز سینیت کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں مقررہ وقت پر شروع ہوا۔ سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے اس مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلہ پر دہشت گردی اور خود کش حملہ کی شدید مذمت کی اور اس حوالے سے مذمتی قرار داد پیش کی جس کو ایوان بالا نے متفقہ طو رپر منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

راجہ ظفر الحق نے کہا کہ یہ خود کش حملہ تھا اس میں شہداء سے ایوان بالا اظہار یکجہتی کرتا ہے اور اس واقعے کی ہم شدید مزمت کرتے ہیں اس قسم کے اقدامات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے راجہ ظفر الحق نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے ڈائریکٹر سٹاف افتخار مغل کی سینیٹ سیکرٹریٹ کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مستونگ خود کش حملے میں پچیس افراد شہید ہوئے چیئرمین سینیٹ کی درخواست پر مولانا عطا الرحمن طاہر نے مستونگ اور گوادرم میں بے گناہ مزدوروں کی مشاورت پر فاتحہ خوانی کردی گئی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اس واقعہ کہ ہم شدید مذمت کرتے ہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے ڈائریکٹر سٹاف افتخار محمد مغل کے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کیلئے الگ سے ٹرسٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ممبران اور سینیٹرز اس ٹرسٹ میں بچوں کی کفالت کے لئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر محمد اعظم خان سواتی نے اعلان کیا کہ بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات کے پی کے کی حکومت برداشت کرے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور سینیٹ کے اراکین اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :