چین کی طرف سے ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس کا خیر مقدم کرتے ہیں ، سندھ حکومت نے لاٹھی چارج کرکے مصطفی کمال کو خود ہیرو بنایا ، گورنر سندھ نے سیاسی اختلافات اپنی جگہ ملنے کو دل کرتا ہے تو گھر چلا جاتا ہوں

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 15 مئی 2017 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس کا خیر مقدم کرتے ہیں ، سندھ حکومت نے لاٹھی چارج کرکے مصطفی کمال کو خود ہیرو بنایا ، گورنر سندھ نے سیاسی اختلافات اپنی جگہ ملنے کو دل کرتا ہے تو گھر چلا جاتا ہوں ۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کلبھوشن یادیو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف کا دائرہ اختیار چیلنج کرنا چاہیے ۔ پاکستان کے پاس کبلھوشن یادیو کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں ۔ حکومت کمزوری کا مظاہرہ نہ کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان کلبھوشن کا کیس ہار جائے ۔ اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ڈان لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروائی ۔

(جاری ہے)

دیکھتے ہیں جمہوریت کا درس دینے والے خود جمہوریت پر کتنا عمل کرتے ہیں ۔ سندھ حکومت نے صوبے میں خود کوئی کام کرنا نہیں اگر کوئی حق مانگتا ہے تو اس پر لاٹھی چارج شروع کر دیا جاتا ہے ۔ سندھ حکومت نے خود مصطفی کمال کو ہیرو بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت سی پیک دشمن ہے اور اسے تباہ کرنے کی سازش کر رہا ہے ۔ چین کی طرف سے ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھائی زبیرعمر سے سیاسی اختلافات اپنی جگہ جب ان سے ملنے کو دل کرتا ہے تو گھر چلا جاتا ہوں ۔…(م د +ار)