سیالکوٹ ، ایک ہی مسیحی خاندان کے 7افراد نے اسلام قبول کر لیا

پیر 15 مئی 2017 22:13

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر ایک ہی مسیحی خاندان کے سات افراد نے اسلام قبول کر لیا تفصیل کے مطابق یونس مسیح نے اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر اپنی خاندان کے 6افراد سمیت موضع آدمکے چیمہ میں ڈیرہ حاجی بلو پر مولانا حبیب الرحمن کے ہاتھ پر کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا اس موقع پر ڈیرہ پرحاجی زاہد خاں (بلو خاں) حاجی عمران خان(مان خاں)تحریک منہاج القرآن کے رہنما محمد اسلم قادری ،اللہ رکھا قادری کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی یونس مسیح کا اسلامی نام محمد یونس رکھا گیا اس موقع پر لوگوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :