وزیراعلیٰ سندھ نے تھر پار کرکر میں موروں کی بڑھتی ہوئی اموات کا سخت نوٹس لے لیا

محکمہ جنگلات ان کے سد باب اور متعلقہ علاقوں میں فوری طور پر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے ، سید مراد علی شاہ

پیر 15 مئی 2017 21:54

وزیراعلیٰ سندھ نے تھر پار کرکر میں موروں کی بڑھتی ہوئی اموات کا سخت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر پار کرکر میں موروں کی بڑھتی ہوئی اموات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ جنگلات کو ان کے سد باب اور متعلقہ علاقوں میں فوری طور پر ادویات کی فراہمی کی ہدایات جاری کی ہیں۔اس ضمن میں سیکرٹری جنگلی حیات نے میڈیا کو آگاہ کیاکہ تھر پار کرکے مختلف تعلقوں میں ٹیمیں تشکیل دے کر ویکسین اور اینٹی بایوٹک متاثرہ علاقوں میں بھیج دی گئی ہیں اور انہیں مطلوبہ ادویات کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گزارش کی ہے کہ بیمار موروں کی رپورٹ فوری طور پر وائلڈ لائف کے مرکز یا ڈپٹی کمشنر کے کنٹرول روم میں دیں انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی مقامی شخص، بیمار مور کو وائلڈ لائف سینٹر تک پہنچائے گا اسے اس کا کرایہ ادا کیا جائے گا انہوں نے مقامی رہائشیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ بیمار موروں سے دور رہیں کیونکہ یہ وائرس خطرناک اور منتقل ہونے والا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلی حیات موروں کی اموات کے اسباب اور اس کو روکنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات اور پولٹری پروڈکشن یونٹ کے ماہرین پر مشتمل تین ٹیمیں ضلع تھرپار کر کے سات تعلقوں کے ڈپٹی کنزویٹر وائلڈ لائف حیدرآباد کی نگرانی میں تشکیل دی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ننگر پارکر اورداھلی سہیل کھوسو،جس کا ٹیلی فون نمبر0334-2611939،اشفاق علی میمن گیم آفیسر چھاچھرو،کالوئی اور اسلام کوٹ ، نمبر 0333-2802661،غفار خان جمالی،گیم انسپکٹر مٹھی اور ڈپلو 0300-3009851 کوکو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں وہاں کے رہائشیوں کو روذانہ کی بنیاد پر آگاہی فراہم کریں اور ملٹی ویتامن اور اینٹی بایوٹک کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

سیکریٹری وائلڈ لائف نے بتایا کہ مٹھی تھر پار کر کے ڈپتی کمشنر آفسز میں مقامی باشندوں کی رہنمائی کے لئے ایمرجنسی سیل قائم کئے گئے ہیں ،باشندوں کو درج ذیل نمبروں کو رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس ضمن میں سیکرٹری وائلڈ لائف اینڈ فاریسٹ فون نمبر021-99203105،کنزویٹر وائلڈ لائف کراچی سندھ 021-99204951-52 ،ڈپٹی کنرویٹر وائلڈ لائف حیدرآباد ڈویزن 0300-8370349/0229260515-16 اورضلعی گیم واردن تھر پار کر (مٹھی) جس کا فون نمبر02322262312 پر رابطے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :