کچھ عناصر سی پیک منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں ،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں دیکھنا چاہتے ، گورنرسندھ محمد زبیر
سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ،سندھ میں جمہوری اور عوامی حکومت ہے ،جائز احتجاج ،تنقید جمہوریت کا حسن ،ریڈ زون کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائیگی،نثار کھوڑوسینئر صوبائی وزیر
پیر 15 مئی 2017 21:56
(جاری ہے)
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ سندھ ہمیشہ سے امن کا گہوارا رہا ہے لیکن کچھ عناصر امن امان کی صورتحال میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جن سے سختی سے نمٹا جائیگا، انہوں نے کہا کہ آپ ؒ کا مزار مبارک تمام انسانیت کے لیے محبت اور بھائی چارے کی نشانی ہے یہی سبب ہے کہ گزشتہ بم دھماکے کے باوجود زائرین بغیر خوف و حراس اتنی بڑی تعداد میں ملک کے کونے کونے سے آکرمزار شریف پر حاضری اور اپنی عقیدت کا اظہار کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ درگاہ لعل شہباز قلندر پر انتہائی خوفناک بم دھماکا ہونے کے باوجود آج لوگوں کے اتنے بڑے ہجوم کو دیکھ کر یہ پیغام ملا ہے کہ قلندر لعل شہباز کے عقیدتمند ایسے دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں، انہوں نے کہا کہ بم دھماکے کے بعد سندھ حکومت خصوصی طورپر وزیر اعلیٰ سندھ اور ان کی کابینہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ کریڈٹ سندھ حکومت کو جاتا ہے جنہوں نے آج کی اس تقریب کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی و تسلی بخش انتظامات کیے ہیں - سندھ حکومت نے دہشت گردی کے واقع کے بعد جو اقدامات اٹھائیں ہیں ان سے ہم مطمئن ہیں، بم دھماکے کے متاثرین کو اب تک معاوضہ نا دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں لیٹر جاری ہوچکا ہے اور عرس مبارک کے بعد اس پر عملدرآمد ہوجائیگا۔
سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں پر کوئی بھی پابندی نہیں ہے اس وقت سندھ میں جمہوری اور عوامی حکومت ہے اور جائز احتجاج اور تنقید جمہوریت کا حسن ہے مگرریڈ زون کے خلاف ورزی کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائیگی، اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اوقاف سید غلام شاہ جیلانی بھی موجود تھے۔قبل ازیں گورنر سندھ محمد زبیر ، سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو ، ، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ ، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اوقاف سید غلام شاہ جیلانی ، ڈویزنل کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگینجو ، ڈپٹی کمشنر جامشورو منور علی مہیسر و دیگر کے ہمراہ درگاہ شریف پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.