آئندہ مالی سال کا بجٹ ایسا بنایا جائے جس کے مثبت اثرات پورے معاشرے پر مرتب ہوں،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
پیر 15 مئی 2017 22:04
(جاری ہے)
سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے جس کی آبادی بکھری ہوئی ہے اور رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں ایک متوازن بجٹ پیش کرنا چاہئے تاکہ یہاں کے عوام کو بھی ریلیف مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کے مراحل کے دوران معاشرے کے ہرپہلو کو مدنظر رکھا جائے۔ انہوں نے (PiPS) پر زور دیا کہ وہ ہیومن ریسورس قانون سازی اورینگ پارلیمنٹیرینز کی استعداد کار میں اضافے کے لئے معاونت فراہم کریں۔ اس کے علاوہ سمینار کے شرکاء کو ،،ماہر معاشیات قیصر بنگالی نے نیشنل فنانس کمیشن NFCسے متعلق صوبوں کو درپیش چیلنجز اور مواقعوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان پاکستان کا 44فیصد پر مشتمل ہے جس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ 2010ء سے پہلے آبادی کے لحاظ سے بلوچستان کا فیڈرل ڈویژنل پول 5.1فیصد تھا جس کو بعد میں این ایف سی 2010ء میں 9.09فیصد کردیا گیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی آف بلوچستان ڈاکٹر وسیم شاہد ملک نے پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز خصوصاًبلوچستان کی معیشت اور سی پیک کے مواقعوں، چیف پاورٹی ایلی وی ایشن کے ظفرالحسن نے بجٹ دستاویز اور ایڈیشنل سیکریٹری فنانس اسحق جمالی نے ریونیو جنریشن اور اخراجات سے متعلق سیمینار کے شرکاء کو تفصیلی پریزینٹیشن دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.