کورنگی ساڑھے تین نمبر پیٹرول پمپ پر مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات میں شہریوں سے لوٹ مار،اے ڈی خواجہ کا نوٹس

پیر 15 مئی 2017 21:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورنگی ساڑھے تین نمبر پیٹرول پمپ پر مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات میں شہریوں سے لوٹ مار اور پیٹرول پمپ لوٹنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایس پی کورنگی سے علاقہ سیکیورٹی ڈپلائمنٹ سمیت پیٹرولنگ پکٹنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کے علاوہ متعلقہ ایس ایچ اوز کی جرائم کے خلاف کارکردگی کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں ہیں کہ اسٹریٹ کرائمز ڈکیتی اور دیگر جرائم کے خلاف تھانہ ایس ایچ اوز کی کارکردگی کو مذید بہتر کیا جائے جبکہ ایس ایچ اوز کی تقرری کو میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر یقینی بناکر انتہائی عمدہ کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو ہی اہم ذمہ داریاں تفویض کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :